عوام تک اختیارات کی منتقلی اور مسائل کے حل کیلئے نئے صوبے لازم ہوچکے، فاروق ستار

عوام تک اختیارات کی منتقلی اور مسائل کے حل کیلئے نئے صوبے لازم ہوچکے، فاروق ستار

Pakistan SCO Summit 2026

لاہور میں 16ویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول کا افتتاحی سیشن ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عوام تک اختیارات کی منتقلی اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر نظام ضروری ہے۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی یونٹس یا نئے صوبے اب لازم ہو چکے ہیں، مسائل کے حل کے لیے جو بھی راستہ بنتا ہو، اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کے نظام میں تبدیلی ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے، بلدیاتی انتخابات کا مقصد نچلی سطح تک اختیار منتقل کرنا ہے تاکہ ڈیولوشن آف پاور کے ذریعے عوام کے مسائل ان کے منتخب نمائندے حل کر سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے کیسے بنیں گے؟ وفاقی وزیر قانون نے فارمولا پیش کردیا

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم عوام تک طاقت کی منتقلی کے لیے کھڑی ہے اور اس حوالے سے کام کر رہی ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لیے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top