پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہوئےانگلینڈ کوچار ون ڈے میچوں کی سیریزمیں 1-3 سے کامیابی حاصل کرلی، سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79،79 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کے351 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے میچ 200 رنز سے اپنے نام کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر وسیم اکرم برہم، بہتری کے لیے اہم مشورہ دے دیا
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، یوں پاکستان انڈر 19 نے چار میچوں کی ون ڈے سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔





