وٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چیٹس اور چینلز میں پرانے پیغامات تلاش کرنے کے عمل کو تیز اور آسان بناتے ہوئے نیا سرچ شارٹ کٹ متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک نیا سرچ شارٹ کٹ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت کسی بھی مطلوبہ میسج کو محض ایک کلک پر سرچ کیا جا سکے گا۔ پہلے کسی مخصوص چیٹ میں سرچ کرنے کے لیے چیٹ انفو کی اسکرین میں جانا پڑتا تھا جہاں سے سرچ آپشن منتخب کرنے کے بعد دوبارہ چیٹ میں واپس آنا ہوتا تھا لیکن اس نئے شارٹ کٹ سے یہ تمام اضافی مراحل ختم کر دیے گئے ہیں۔

نیا سرچ بٹن اسکرین پر مستقل طور پر موجود نہیں رہے گا بلکہ جیسے ہی صارف پرانے پیغامات دیکھنے کے لیے اوپر کی جانب اسکرول کرے گا یہ بٹن اوپری حصے میں خود بخود ظاہر ہو جائے گا اور نیچے اسکرول کرنے پر غائب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 10 روپے کے نوٹ کی بندش اور آخری تاریخ سے متعلق خبروں پر سٹیٹ بینک کی وضاحت

یہ فیچر نہ صرف عام چیٹس بلکہ واٹس ایپ چینلز کا بھی حصہ بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ اپ ڈیٹس والے چینلز میں سے بھی پرانی پوسٹس فوراً تلاش کی جا سکیں۔

آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یہ سہولت نئے اپ ڈیٹڈ ورژن میں دستیاب کر دی گئی ہے جسے صارفین ایپ اسٹور کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top