وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم نافذ، کب تک جاری رہے گی؟

وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم نافذ، کب تک جاری رہے گی؟

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کفایت شعاری مہم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیئے جائیں گے، شادی ہالز اور دیگر کمرشل سرگرمیاں رات 10 تک ہوں گی جبکہ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند کردیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز مقررہ 11 بجے کی بندش سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ شادی سے متعلق تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فارمیسی، لیبارٹریز، کلینکس، ہسپتال، تندور، بیکریاں، دودھ و ڈیری شاپس، پیٹرول و سی این جی پمپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔ جم، کھیلوں کی سہولتیں، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں، کال سینٹرز اوقاتِ کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی 400 روپے فی لیٹر کی جانب پیشقدمی 

کھانے کا ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سلسلہ چلانے والی آؤٹ لیٹس ، کھانے کی عام آؤٹ لیتس کی طرح رات گیارہ بجے بند کرنے کے حکم سے آزاد رہیں گی۔

 کھانے کی آؤٹ لیٹس مقررہ 11 بجےکی بند ہو جائیں گیْ   بیکریاں،دودھ وڈیری شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ورزش کی جم،کھیلوں کی سہولتیں پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں،کال سینٹرز اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

Scroll to Top