جیت امریکہ کی ہی ہوگی، صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

جیت امریکہ کی ہی ہوگی، صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر ایران کے خلاف جاری جنگ میں جیت امریکہ کی ہی ہوگی۔

 اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کوئی معاہدہ کریں گے ہی نہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے کیونکہ ایران کو پتہ ہی نہیں چلتا،ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد ہے، معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران فوری طور پر امریکہ کیساتھ معاہدہ چاہتا ہے،امریکی صدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Scroll to Top