مردان کی تحصیل رستم کے علاقے مچھی کلی میں افسوسناک واقعے کے دوران گھر کے کنویں میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایک شخص گھر کے کنویں میں جا گرا، جسے بچانے کی کوشش میں اس کا والد اور ایک ہمسایہ بھی کنویں میں گر گئے۔ واقعے کے نتیجے میں شاہ روم، اس کے والد اعجاز اور ہمسایہ الف زادہ جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر رستم ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئیں۔





