ایشین گیمز میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز  ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ 

جاپان میں ہونے والے بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے  تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیکر ایشین گیمز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

ایشن گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ کے دوسرا کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کی وجہ سے 11اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

 کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹ پر 91 رنز بناسکی ،پاکستان ویمنز نے ہدف 2 گیندوں پہلے 7 وکٹ پر حاصل کرلیا ۔

 یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان سکواش ٹیم ناگویا روانہ

شوال ذوالفقار 25 اور فاطمہ ثنا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

یوں  پاکستان نے 2گیندوں پہلے 7 وکٹ پر ہدف پورا کر کے سیمی فئانل میں جگہ بنا لی۔

Scroll to Top