وزیراعظم فیول ریلیف سکیم

وزیراعظم فیول ریلیف سکیم سے متعلق اہم خبر

وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف اسکیم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد اسکیم میں 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فوری طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی تمام موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی اس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈی کیٹ 2026کی تاریخ سامنے آگئی

حکومتی فیصلے کے بعد اب 20 سال پرانی موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی چلانے والے افراد بھی اس فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے ریلیف حاصل کر سکیں گے۔

Scroll to Top