کوہاٹ: پولیس لائنز میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، گیریزن کمانڈر میجر جنرل شاہد امیر افسر خود میدان میں موجود

کوہاٹ کےاولڈ پولیس لائنز مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے جہاں گیریزن افسر کمانڈر 9 انفنٹری ڈویژن کوہاٹ میجر جنرل شاہد امیر افسر خود سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ پولیس لائنز میں موجود ہیں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس لائنز میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور مسلح دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے پیش قدمی کی۔

میجر جنرل شاہد امیر بذاتِ خود موقع پر موجود رہ کر ملٹری اور سیکیورٹی آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ تمام حملہ آوروں کو جلد از جلد جہنم واصل کیا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں بم دھماکہ،شہداء کی تعداد 16ہوگئی، 57 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے پولیس لائنز اور اطراف کے علاقوں کا گھیراؤ کر رکھا ہے اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

Scroll to Top