ضلع کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ، قمبرانی روڈ پر ایک گھر کے اندر اچانک شدید دھماکہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 18 ستمبر کی شام تقریباً 7:45 بجے پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گھر کے اندر موٹر سائیکل میں بم (آئی ای ڈی) نصب کیا جا رہا تھا کہ اس دوران اچانک دھماکہ ہو گیا، جس سے بم تیار کرنے والے دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کچی بیگ پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی چاغی میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
پولیس کے مطابق معاملے کی مزید باریک بینی سے تفتیش جاری ہے تاکہ تخریب کاری کے اس منصوبے اور ہلاک شدگان کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔





