گیریزن آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 9 انفینٹری ڈویژن کوہاٹ میجر جنرل شاہد امیر نے سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ کیا اور پولیس لائنز مسجد بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ہے۔
دورے کے دوران جی او سی نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کیجبکہ طبی حکام نے انہیں زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور زیر علاج مریضوں کی حالت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
میجر جنرل شاہد امیر نے ہسپتال میں فراہم کیے جانے والے علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو تمام زخمیوں کا بہترین ممکنہ علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ: پولیس لائنز میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، گیریزن کمانڈر میجر جنرل شاہد امیر افسر خود میدان میں موجود
انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔





