باجوڑ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 سالہ لڑکا شدید زخمی

عباس خان
باجوڑ کی تحصیل لوئر ماموند کے علاقے کمرسرہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 65 سالہ حاجی خانہ گل اور وہاں سے گزرنے والا ایک راہگیر ڈرائیور ہدایت اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کی زد میں آ کر 15 سالہ لڑکا سدیس شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کی فراہم کے لیے خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو لرخلو زو ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں  : سانحہ کوہاٹ : محکمہ صحت کی ابتدائی رپورٹ جاری، 21 افراد شہید اور 103 زخمی، شہداء میں ڈاکٹر اور 15 پولیس اہلکار شامل

پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، تاہم واقعے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top