بی وائی ڈی نے پاکستان میں نئی گاڑی متعارف کرا دی

لاہور: ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری آٹو شو کے دوران بی وائی ڈی نے اپنی نئی گاڑیوں کے ماڈلز پیش کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی SEALION 6 بھی متعارف کرا دی۔

کمپنی کے مطابق SEALION 6 کی مقامی سطح پر اسمبلنگ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ گاڑی میں سپر ڈی ایم آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ اس کی مجموعی ڈرائیونگ رینج ایک ہزار ایک سو کلومیٹر تک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

آٹو شو کے دوران بی وائی ڈی نے برقی اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر مشتمل اپنی نئی لائن اَپ بھی پیش کی، جس میں بی وائی ڈی ایٹو ٹو، بی وائی ڈی شارک 6 اینیورسری ایڈیشن، SEALION 6 اور ڈینزا بی ایٹ شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ SEALION 6 پاکستان میں بی وائی ڈی کی پہلی گاڑی ہوگی جس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ کی جائے گی۔

آٹو شو میں بی وائی ڈی کی جانب سے نئی گاڑیوں کی نمائش کو مقامی مارکیٹ میں کمپنی کی نئی پیش رفت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

Scroll to Top