بٹ خیلہ میں صوبائی وزیر شکیل خان کے کارڈز کی جانب سے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ درج کردیا گیا ۔
باجوڑ ریجن کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ انسداد دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ، مقدمہ زخمی اہلکار بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔
ایم پی اے شکیل خان کے گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار بلال نے ایف آئی آر میں درج اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ملاکنڈ فورٹ میں معمول کی ڈیوٹی پر تھے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس دوران دن 4 بجکر 50 منٹ پر بٹ خیلہ سے باجوڑ کے علاقے خار جاتے ہوئے کالے رنگ کی ایک گاڑی ہمارےے سامنے رکی ، گاڑی میں ملزمان شکیل خان، ارشد خان ،اقبال خان اور ایک نامعلوم ملزم نے خوف وہراس پھیلاتے ہوئے ہم پر براہ راست قتل کے ارادے سے فائرنگ کی ۔
بلال کے مطابق ملزم شکیل کی فائرنگ مجھے کمر پر لگی جبکہ میرے دیگر ساتھی محفوظ رہے، فائرنگ سے ہماری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان خار شہر کی طرف فرار ہو گئے ۔
واضح رہے کہ مالا کنڈ میں میں پی ٹی آئی ایم پی اے شکیل خان کے گارڈزکی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔





