جنید اکبر کے بیان پر وزیر اطلاعات کا سخت ردعمل

پی ٹی آئی پُرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  جنید اکبر اور پی ٹی آئی پُرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی حیثیت سے یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: جنید اکبر کی اسلام آباد سے متعلق دھمکی پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سخت ردعمل

عطا اللہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال غیر قانونی ہے اور حکومت انہیں سڑکیں بند کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Scroll to Top