پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
🚨🚨بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
اپھان کوہ، پروم میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔ pic.twitter.com/xbSagd4gZ6— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) September 21, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ، 8 خوارج ہلاک، 6 اہلکار شہید،آئی ایس پی آر
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔





