ایبٹ آباد بورڈ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

ایبٹ آباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ایبٹ آباد نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (HSSC) سالانہ امتحان اول 2026 کے گیارہویں جماعت کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

موصصولہ تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے نتائج کا یہ اعلان آج بروز پیر 21 ستمبر 2026 کو دوپہر 2:00 بجے کیا گیا۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق طلبا و طالبات بورڈ کے اعلان کے فوری بعد اپنے نتائج آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

بورڈ انتطامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق الیکٹرانک تفصیلی نمبر شیٹس (E-DMCs) آج شام 5:00 بجے سے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ، متعلقہ الحاق شدہ (affiliated) کالجوں اور تعلیمی اداروں کو ڈی ایم سی کی پرنٹ شدہ کاپیاں فراہم کی جائیں گی، جن کی تقسیم کا عمل بدھ 23 ستمبر 2026 کو صبح 9:00 بجے سے شروع ہوگا۔

گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ایف اے (FA)، ایف ایس سی (FSc) اور آئی سی ایس (ICS) سمیت تمام تعلیمی گروپس کے طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سوات تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ نتائج 2026 کا اعلان کردیا

بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام کالجوں کے امیدوار اپنے مضامین کے لحاظ سے نمبرز (Subject-wise marks) بورڈ کے آفیشل رزلٹ سسٹم کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

بورڈ حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا نتیجہ معلوم کرنے کے لیے اپنے رول نمبرز کو تیار رکھیں اور آن لائن نتیجہ دیکھنے سے پہلے اپنی امتحانی تفصیلات اچھی طرح تصدیق کر لیں۔

Scroll to Top