جنوبی وزیرستان وانا میں شدید ژالہ باری، فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان

جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا اور گردونواح میں دوسرے روز بھی شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ بعض علاقوں میں گھروں، مارکیٹوں اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق وانا میں شام تقریباً 5 بجے شمال کی جانب سے شدید ژالہ باری شروع ہوئی، جو مختلف علاقوں تک پھیل گئی۔ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلیں متاثر ہونے سے کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی رہائشی بلال کے مطابق دوسرے روز بھی شدید ژالہ باری نے علاقے میں مشکلات پیدا کیں اور کسانوں سمیت عام شہری متاثر ہوئے۔

اہل علاقہ نے صوبائی حکومت، سول انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا فوری سروے کر کے متاثرہ کسانوں اور شہریوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے تازہ پیشگوئی جاری کردی

مقامی افراد کے مطابق وانا میں ہر سال ژالہ باری کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے کسانوں کو مالی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

Scroll to Top