پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 73 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لٹرتک بھی جا سکتی ہے،وزیر پٹرولیم
نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔





