وفاقی حکومت کی ہدایت پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 422.08 روپے سے کم ہو کر 418.96 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393.75 روپے سے کم ہو کر 392.05 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں یہ ردوبدل کیا گیا ہے۔





