افغانستان سے اربوں روپے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

افغانستان سے اربوں روپے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

امریکی سفارتخانے کے مطابق 30 اگست کو تقریباً 463 کلوگرام کرسٹل میتھم فیٹامین پکڑی گئی، پکڑی گئی کرسٹل میتھم فیٹامین کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (5 ارب 82 کروڑ 15 لاکھ 4 ہزار روپے) ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق مشترکہ کارروائی میں امریکی ڈی ای اے نے پاکستان کی اے این ایف کو معاونت فراہم کی، سری لنکا کے پولیس نارکوٹکس بیورو اور ڈی ای اے نئی دہلی کی معاونت بھی شامل تھی۔

اے این ایف کنٹرول یونٹ نے پاکستان سے کولمبو، سری لنکا جانے والے کنٹینرز میں منشیات کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا، اے این ایف کی اطلاع پر ڈی ای اے نے متعلقہ ممالک کے حکام کے تعاون سے منشیات کو تحویل میں لے لیا۔

امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ کارروائی میں پاکستانیوں سمیت متعدد مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان میں کامیاب کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی حکومت نے اے این ایف پاکستان کی تربیت میں معاونت کی ہے، امریکہ کثیر الملکی جرائم پیشہ گروہوں کو توڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔

Scroll to Top