دشت: جنوبی بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دشت میرانی میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے افغان باشندوں کو حراست میں لیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں موجود معاشی و سماجی مشکلات اور دیگر عوامل کے باعث بڑی تعداد میں افغان باشندے اپنا ملک چھوڑ کر انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آتے ہیں اور پاکستان کے راستے ایران، ترکی اور یورپی ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 11 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی آمدورفت کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔





