موٹروے مختلف مقامات پر آج شام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق آج سے ایم 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں کا اسلام آباد کی جانب داخلہ بند ہوگا ۔
ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ایم ون پر سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے ایم ون آج شام سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ فتح جنگ، پنڈی گھیپ، تراپ انٹرچینج بھی بند رہیں گے جبکہ داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل انٹرچینج بھی بند رکھے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ موٹروے ایم 14 آج شام سے ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ این 5 آج شام سے اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور :موٹروے ایم ون کی بندش سے متعلق موٹروے پولیس کی ایڈوائزری جاری
علاوہ ازیں آج سے ایم 2 پر لاہور سے بڑی گاڑیوں کا اسلام آباد کی جانب داخلہ بند ہوگا، بڑی گاڑیوں کو مختلف مقامات سے جی ٹی روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا، ایم 2 اور ایم 3 کی بڑی گاڑیاں بھی کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ جائیں گی۔





