خیبرپختونخوا میں 2 ڈاکٹرز کی پوسٹنگ و ٹرانسفر، نوٹیفکیشن جاری

اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے دو ڈاکٹرز کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے احکامات جاری کردیے، دونوں افسران کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے 22 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی یعنی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری سے عوامی مفاد میں ڈاکٹرز کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبد القدوس، مینجمنٹ کیڈر (BS-20)، جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ)ہسپتال چارسدہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (BPS-20) کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس میں تبادلےو تعیناتی کے حوالے سےنیا نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب محمد عارف مینجمنٹ کیڈر (BS-19)، جو پوسٹنگ کے منتظر تھے، کو DHQ ہسپتال چارسدہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (BPS-20) کے عہدے پر او پی ایس میں تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ محمد عارف کی تعیناتی ڈاکٹر عبد القدوس کی جگہ کی گئی ہے اور یہ تقرری خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق دونوں افسران کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

Scroll to Top