کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تربت کے جوسک میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک pic.twitter.com/CVS7n7uaka
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) September 23, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : کرم سیکٹر میں ٹی ٹی اے کی بلا اشتعال جارحیت، پاک افواج کا دندان شکن جواب : اہم فعال پوسٹیں تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش اور تعاقب کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔





