پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔
سینئر صحافی محمد فہیم کے مطابق کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تاحال تیار نہیں کیا گیا، تاہم اجلاس میں پولیس کے اختیارات سے متعلق اہم قانون لانے پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کا ہنگامہ اجلاس آج طلب کرلیا
اجلاس دو بجے ہوگا جس کا ایجنڈا اب تک نہیں بنایا گیا
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پولیس سے تمام اختیارات واپس لینے کا قانون پاس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے— Muhammad Faheem (@MeFaheem) September 23, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پولیس سے بعض یا تمام اختیارات واپس لینے سے متعلق قانون منظور کرانے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار حماد حسن ذرائع کے مطابق اگر صوبائی کابینہ کی جانب سے اس حوالے سے بل منظور کیا جاتا ہے تو اسے مزید آئینی و قانونی مراحل سے گزرنا ہوگا۔ اس صورتحال میں یہ سوال بھی سامنے آرہا ہے کہ کیا گورنر خیبر پختونخوا اس بل کی فوری منظوری دیں گے؟
وزیر اعلی @SohailAfridiISF نے آج 2 بجے پختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ھے امکان ہے کہ پولیس کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اگر پی ٹی آئی حکومت یہ بل پاس بھی کرے تو کیا گورنر فوری طور پر اس کی منظوری دیں گے؟ جبکہ لانگ مارچ میں صرف چار دن رہ گئے ہیں— Hammad Hassan (@HammadHassan30) September 23, 2026
دوسری جانب لانگ مارچ میں صرف چار روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس اور پولیس کے اختیارات سے متعلق ممکنہ فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔





