سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے کم ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 7008 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جولٹا الیکٹرک نے نئی JE-125L موٹر سائیکل متعارف کرا دی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4314 ڈالر پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top