وارسک روڈ پولیس حملہ، دو زخمی اہلکار ایل آر ایچ منتقل

سلمان یوسفزئی

پشاور: وارسک روڈ پر پولیس حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کے مطابق واقعے میں شہید ہونے والے ایک پولیس اہلکار کی میت بھی ایل آر ایچ لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں اہم تبدیلیاں، تفصیلات سامنے آگئیں

ترجمان کے مطابق دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Scroll to Top