علی امین گنڈاپور مجوزہ پولیس ایکٹ کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے

علی امین گنڈاپور مجوزہ پولیس ایکٹ کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے

خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجوزہ پولیس ایکٹ میں کی جانے والی تبدیلیوں اور اصلاحات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئی جی خیبرپختونخوا کو انتظامی اور مالی اختیارات دینے کا بنیادی مقصد پولیس فورس کو بااختیار اور مضبوط بنانا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقصد ہمیشہ ادارے کو مضبوط بنانا رہا ہے، افراد کو نہیں۔ ہمارا منشور کبھی یہ نہیں تھا کہ پولیس کو سیاسی بنیادوں پر کنٹرول کیا جائے یا اسے اپنے تابع بنایا جائے، ہم ایک آزاد اور غیر سیاسی پولیس فورس دیکھنا چاہتے ہیں جو کسی بھی سیاسی دباؤ کے بغیر کام کر سکے۔

علی امین گنڈاپور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا اصل منشور اور مقاصد بھول رہے ہیں اور اب غلط سمت میں تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا مجوزہ پولیس ایکٹ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،بیرسٹر عقیل ملک

انہوں نے کہا کہ پولیس کو بااختیار بنانا اور غیر سیاسی رکھنا تحریک انصاف کی بنیادی پالیسی کا حصہ تھا جس سے اب انحراف کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top