امریکی جج نے صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

امریکی جج نے صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

امریکہ کے وفاقی جج ٹم کیلی کے حکم کے بعد وائٹ ہاؤس نے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کی رسائی بحال کر دی۔

واشنگٹن: امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان تینوں اداروں پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے 14 روز کے لئے روک دیا اور قرار دیا کہ صحافیوں کے پریس پاس منسوخ کرنا آئینی حق کی خلاف ورزی تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے پابندی کو قومی سلامتی کے خدشات سے جوڑا تھا، تاہم جج ٹم کیلی نے ان دلائل کے لیے موجود شواہد پر سوالات اٹھائے۔

عدالتی حکم کے باوجود کچھ صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکا گیا اور پولیٹیکو کے رپورٹر کا پاس بھی ضبط کیا گیا جس پر تینوں اداروں نے فوری سماعت کی درخواست کی۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا

وائٹ ہاؤس کے مطابق بعد ازاں متاثرہ صحافیوں کے پاس دوبارہ فراہم کر دیے گئے اور دوپہر تک رسائی بحال ہو گئی۔

Scroll to Top