ضلع کیچ کے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سےتعلق رکھنے والا دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی ایران فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ ذرائع نے ہلاک دہشتگرد کا تعلق ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، ایران فرار ہونے کے دوران کالعدم بی ایل ایف کا اہم دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔





