واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی اے آئی ایجنٹس کی انٹری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی اے آئی ایجنٹس سے براہِ راست چیٹ کی سہولت متعارف کرانا شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کے تحت ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ ایجنٹس منسلک کیے جاسکتے ہیں۔

صارفین ایجنٹ کا نام اور پروفائل تصویر منتخب کرکے اسے واٹس ایپ چیٹ لسٹ میں عام کانٹیکٹ کی طرح شامل کرسکتے ہیں۔ ان ایجنٹس کو ڈرافٹ تیار کرنے، نوٹس بنانے اور ذاتی معاون کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق ایجنٹ صرف وہی پیغامات پڑھ سکے گا جو صارف خود اس کے ساتھ شیئر کرے گا، جبکہ اسے ذاتی چیٹس، کانٹیکٹس یا میڈیا تک آزادانہ رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

تاہم تھرڈ پارٹی ایجنٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو عام واٹس ایپ چیٹس کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم خبر، پیغام لکھنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا

فی الحال یہ سہولت منتخب ممالک میں محدود تعداد میں صارفین کو دی جارہی ہے، جبکہ آئی او ایس کے لیے متعلقہ بیٹا ورژن 26.37.10.70 بتایا گیا ہے۔

Scroll to Top