ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر بے جا تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نیویارک میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے۔
حاقان فیدان نے کہا کہ گزشتہ 50 سال کے دوران نیٹو چارٹر میں اجتماعی دفاع کے آرٹیکل 5 کا اطلاق کتنی بار ہوا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اتحاد کی 50 سالہ تاریخ میں آرٹیکل 5 صرف ایک بار نافذ ہوا مگر کوئی اس کو کاغذی شیر نہیں کہہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے خطے کے مسائل کا علاقائی حل تلاش کرنے کی بنیاد رکھی گئی ہے، ترک صدر
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے دفاعی اتحاد سے یمن کے 10 سالہ طویل بحران کو فوری حل کرنے کا مطالبہ نا مناسب ہے۔





