بلاول بھٹو نے افغانستان سے بڑا مطالبہ کردیا

بلاول بھٹو نے افغانستان سے بڑا مطالبہ کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے 8 ڈرونز اہداف تک پہنچنے سے پہلے ناکام بنائے، پاکستان نے افغانستان میں ڈرون لانچ و ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکام جواب دیں کہ یہ حملے کیوں ہوئے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کیلئے حامی بھرلی

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے افغانستان سے پاکستان مخالف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔

Scroll to Top