سید فخر کاکاخیل
ہنگو: تھانہ ٹل کی حدود میں 12 سالہ بچے کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گنڈیری کا رہائشی 12 سالہ سلیمان دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا، جس کی تلاش جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان: انگوراڈا میں نامعلوم ڈیوائس کا دھماکا، خاتون زخمی
پولیس کے مطابق بچے کی لاش کپور تالاب سے برآمد ہوئی، جسے ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ بچے کی موت کے محرکات اور واقعے میں ملوث افراد سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔





