کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 284 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں : ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کا آئی جی کو اہم مراسلہ
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 60 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 903 روپے فی تولہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی، جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہوگیا تھا۔
گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 29 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کا ہوگیا تھا۔





