خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے شہریوں کو آندھی اور گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم خشک رہے گا تاہم شام اور رات کے دوران ڈی آئی خان، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، کرک، پشاور، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

اس طرح پنجاب کے میدانی اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم شام اور رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، میانوالی، اٹک، چکوال، خوشاب، سرگودھا، بھکر، نورپور تھل، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : درا زندہ کسٹم چیک پوسٹ دھماکے میں کسٹم اہلکاروں، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہیدجبکہ 30 افراد زخمی ہوئے

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

Scroll to Top