خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام جاری ہے، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام جاری ہے، جبکہ گورنر راج کا آپشن آئین میں موجود ہے اور اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں، کئی آپشنز زیرِ غور ہیں۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ گورنر راج نافذ ہونے کی صورت میں غالب امکان ہے کہ موجودہ گورنر ہی برقرار رہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔

ان کے مطابق صوبے میں آئی جی پولیس کی تعیناتی وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوتی ہے، جبکہ پولیس ایکٹ میں تبدیلی وفاق کے اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنی آئینی ذمہ داریوں سے غافل، ڈرامے کرنے اور فلمیں دیکھنے سے صوبے نہیں چلتے، اختیار ولی خان

طارق فضل چودھری نے کہا کہ محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس سیاسی معاملات کو سمجھتے ہیں، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے حمایت حاصل نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا لانگ مارچ بھی نہیں ہوگا۔

Scroll to Top