پشاور: خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے صوبے کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق مراکز صحت کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد صوبے میں صحت کی سہولیات کے معیار، رسائی اور کوریج کو بہتر بنانا ہے۔
اس حوالے سے اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے لیے منتخب مراکز صحت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں واقع ہیں۔ ان میں دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور اور سوات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
اسی طرح شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے میں شامل کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق ہر صحت مرکز کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدواروں کو فارم 4 کے مطابق اپنی ترجیحات بھی ظاہر کرنا ہوں گی۔
فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی شعبے کے سپرد کیے جائیں گے۔
اس مقصد کے لیے اہل، تجربہ رکھنے والی فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔





