پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس شامل کرنے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس شامل کرنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی اسٹاف کو شامل کرنے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ اور نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر مارٹن گپٹل سے رابطے کیے ہیں۔

زرائع کے مطابق شان ٹیٹ کو بولنگ کنسلٹنٹ جبکہ مارٹن گپٹل کو فیلڈنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مارٹن گپٹل کے ساتھ معاملات طے پانے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

شان ٹیٹ اس سے قبل 2022-23 میں پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں بنگلادیش کے فاسٹ بولنگ کوچ تھے۔ ذاتی مصروفیات کے باعث تینوں فارمیٹس کے لیے مستقل وقت نہ دے سکنے کی وجہ سے انہیں معاہدے کے تحت بطور کنسلٹنٹ شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

یہ پیشرفت وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کے نیدرلینڈز ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے اور 23 ستمبر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک: وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

پی سی بی پہلے ہی بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کی خالی اسامیوں کے لیے اشتہارات جاری کر چکا ہے اور اب بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ان دونوں سابق کرکٹرز سے معاملات حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

Scroll to Top