کرکٹر اعظم خان کی اچانک موت کی خبر وائرل، سچائی کیا ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق گردش کرنے والی من گھڑت اور جعلی خبروں پر ہنستے ہوئے انتہائی دلچسپ اور طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 28 سالہ جارح مزاج بیٹر کی اچانک موت سے متعلق ایک افواہ تیزی سے پھیل گئی تھی، جس نے صارفین کو شدید حیرت اور تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

اس جعلی خبر کے جواب میں اعظم خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے اس افواہ کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے طنزیہ انداز اپنائے ہوئے کہا کہ اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا مگر مر گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دل کی صحت کا عالمی دن :ہارٹ اٹیک سے ایک ماہ قبل ظاہر ہونے والی علامات جانیے

واضح رہے کہ اعظم خان نے پاکستان کی جانب سے آخری مرتبہ 6 جون 2024 کو امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شرکت کی تھی۔ وہ اب تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 88 رنز بنا چکے ہیں۔

Scroll to Top