سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور امیر قطر نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی کابینہ کا اہم اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ
محمد بن سلمان اور شیخ تمیم نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لئے جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی۔





