علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ مؤخر، نئی تاریخ مقرر

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔

کیس کی سماعت کے دوران بغیر کسی کارروائی کے فیصلہ مؤخر کردیا گیا، جبکہ عدالت نے علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ اب 9 اکتوبر تک مؤخر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی 4 اکتوبر کی کال بھی 27 ستمبر کی طرح مس کال ثابت ہوگی،اختیار ولی خان

یاد رہے کہ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔

اس سے قبل عدالت نے 22 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Scroll to Top