امجد علی
صوابی : ٹوپی کے علاقے مولا خیل گندف میں گورنمنٹ پرائمری سکول کو مالک اراضی کی جانب سے تالا لگا دیے جانے کے باعث تقریباً 410 طلباء اور اساتذہ سکول سے باہر کھڑے رہنے پر مجبور ہوگئے۔
سکول کی تالا بندی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، جبکہ طلباء کو سکول میں داخل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
سابق ریٹائرڈ کلاس فور ملازم اور اراضی کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے سکول کے لیے اپنی زمین فراہم کی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو ملازمت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت خیبرپختونخوا: 7 کولڈ چین ٹیکنیشنز کو سپروائزر کے عہدوں پر ترقی
دوسری جانب اہل علاقہ اور طلباء کے والدین نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم صوابی اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
والدین اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سکول کا تالا کھلوا کر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ طلباء کی تعلیم مزید متاثر نہ ہو۔





