شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور انہیں ہلاک کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے افغانستان میں چرچے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھرپور عزم اور پیشہ ورانہ جنگی مہارت کے ساتھ دہشتگردوں کا تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں ان کے لیے گنجائش مزید محدود ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔





