ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا ۔
قومی ٹیم صاحبزادہ فرحان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی، جبکہ جسپرٹ بومرا بھارتی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری انجام دیں گے ۔
قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
بھارتی ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے کیلئے کوالیفائی کیا، شائقین کرکٹ کو ایشین گیمز کے فائنل میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔





