ایشین گیمز کرکٹ فائنل، بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ 7 اوورز میں انڈیا نے پاکستان خلاف 85 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں، جبکہ فائنل کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں فائنل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کا فائنل،پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل سے قبل ٹاس کے موقع پر کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دوسری جانب نشین میں بارش کی پیشگوئی کے باعث پاک بھارت فائنل متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ایشین گیمز مینز کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فیصلہ کن معرکے کے لیے کوالیفائی کیا۔

Scroll to Top