بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں ایف سی کے 39 فری میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج

بلوچستان : بلوچستان کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایف سی بلوچستان کی جانب سے 39 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہزاروں مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور علاج کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپس کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 640 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ ضرورت کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

یہ میڈیکل کیمپس قلعہ سیف اللہ، کوہلو، چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، سبی اور لورالائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے، جہاں دورافتادہ علاقوں میں مقیم شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

کیمپس میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو صحت سے متعلق طبی آگہی بھی فراہم کی گئی، جبکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ انہیں علاج اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

دورافتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحق شہریوں نے ایف سی بلوچستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔

دوسری جانب جولائی سے اگست کے دو ماہ کے دوران خدمات کی فراہمی کے لیے برآمدات میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ خدمات کی درآمدات میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا۔

Scroll to Top