ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر نے ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے تمام اضلاع میں ہفتے کی رات اور اتوار کے روز موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن میں گرمی برقرار رہے گی۔

اس کے برعکس کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گاتاہم چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی حصوں میں شدید گرم رہا۔ ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق روہڑی، سبی اور شہید بینظیر آباد میں سب سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی اور سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر اہم شہروں کے درجہ حرارت میں کراچی اور لاہور میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور اور اسلام آباد میں 34 ڈگری، کوئٹہ میں 32 ڈگری، اور مری میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے خطوں میں مظفر آباد کا درجہ حرارت 36 ڈگری، گلگت میں 34، سری نگر میں 30، اسکردو میں 28 اور لیہہ میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top