30 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ کی ناقابل یقین قیمت پرنیلامی

30 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ کی ناقابل یقین قیمت پرنیلامی

امریکا میں اسٹیٹ سیل سے صرف 30 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 1.35 ملین ڈالر میں نیلام ہوگئی ہے۔شکاگو کی معروف مصورہ گرٹروڈ ایبرکرومبی کی 1951 میںتخلیق کردہ پینٹنگ ’ایلڈرمین مریمز شیلز‘ کئی دہائیوں سے نظروں سے اوجھل تھی۔

رواں سال جولائی میں امریکی ریاست مشی گن کے شہر کالامازو میں ایک شخص نے خزانے کی تلاش کے دوران یہ پینٹنگ محض 30 ڈالر میں خریدی۔

بعد ازاں ماہرین نے پینٹنگ کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ یہ گرٹروڈ ایبرکرومبی کا طویل عرصے سے گمشدہ فن پارہ ہے۔

پینٹنگ کی نیلامی سے قبل اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ ڈالر تک لگائے جانے کی توقع تھی تاہم بولی توقعات سے کہیں آگے نکل گئی اور فن پارہ بالآخر 1.35 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔

یہ رقم گرٹروڈ ایبرکرومبی کی کسی بھی پینٹنگ کے لیے اب تک ادا کی جانے والی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ماہرین کے مطابق مصورہ نے یہ پینٹنگ 1952 میں مشی گن کے ڈاکٹر جان رینالڈز کو طبی علاج کے عوض تحفے میں دی تھی۔ تقریباً 75 سال تک یہ فن پارہ ڈاکٹر کے خاندان کے پاس رہا جس کے بعد اسے اسٹیٹ سیل میں فروخت کردیا گیا۔

Scroll to Top